شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

پو لیس وارداتوں کو کنٹرول کر نے میں نا کا م ، 100سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے

منگل 30 اپریل 2024 20:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،پو لیس وارداتوں کو کنٹرول کر نے میں نا کا م ، 100سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ علاوہ ازیں اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین کو اغواء اور تین کو بے آبرو کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آن لا ئن کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کے رمضان کی بیٹی (م)‘ سرسید ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کے رہائشی فیاض کی اہلیہ (ش)‘ تھانہ صدر کے علاقہ 240 رب کے رہائشی خالد حسین کی ہمشیرہ (ن)‘ 228 رب کے رضا الله کی بیٹی (ن)‘ آفیسر کالونی کے قمر دین کی بیٹی (م) اور تھانہ باہلک کے علاقہ 602 گ ب کی مومن بی بی کی 11سالہ بیٹی (ع) کو ملزمان نے اغواء کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرگودھا روڈ کی رہائشی فاطمہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم اقبال نے اسکی جواں سالہ بیٹی (الف)‘ نشاط آباد کے رہائشی علی حیدر نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ (ک) اور لنڈیانوالہ کے علاقہ 567 گ ب کی نصرت بی بی کو اوباش ملزم محمد علی نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جبکہجھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد گلی نمبر2 کا رہائشی 20سالہ عادل ولد منظور موٹر سائیکل پر کام کاج کے سلسلہ میں گھر سے نکلا تو مین روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور اس سے نقدی اور فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی، گولی عادل کی کلائی میں لگی تو وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تو اتھرے ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، ہلال روڈ پر عمر حیات سے 70ہزار روپے‘ فون‘ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں حامد علی سے ساڑھے تین لاکھ روپے‘ فون‘ کوتوالی روڈ پر محمد عمر سے 26ہزار روپے‘ فون‘ چنیوٹ بازار کے باہر محمد علی رضا سے 57ہزار روپے‘ فون‘ امین پور بازار میں مقبول سے 25ہزار روپے‘ فون‘ جھنگ روڈ پر احمد سعید سے 6لاکھ روپے‘ فون‘ محمد عبدالله سے فون‘ نعمت آباد کے ندیم سہیل سے 36ہزار روپے‘ فون‘ سلطانی چوک کے عمیر غفور سے 70ہزار روپے‘ فون‘ رمضان آباد کے عزیز ابراہیم سے نقدی‘ فون چھین لیا، تھانہ چک جھمرہ اور تھانہ ساہیانوالہ کے پولیس افسران و اہلکار علاقے میں امن و امان بحال کرنے میں ناکام دکھائی دے رہیں ہیں ان تھانوں کی حدود میں ناجائز اسلحہ کی بھرمار ہے مسلح افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر مشتعل ہوکر شہریوں پر گولیاں برسا دیتے ہیں ان دونوں تھانوں کی حدود میں گزشتہ چند دنوں میں 163ر۔

ب بلگن میں معمولی تلخ کلامی پر ریحانہ اور نبیلہ نامی دو خواتین،164ر۔ب مہیس میں نثار،151ر۔ب میں مدثر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اسی طرح 126ر۔ب پہاڑنگ کے وحید نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ انہی تھانوں کی حدود میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے پولیس کے ارباب اختیار سے التماس کی ہے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں