فیصل آباد،اراضی تنازعہ پر بڑے بھائی نے اینٹوں کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

منگل 30 اپریل 2024 21:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) اراضی تنازعہ پر بڑے بھائی نے اینٹوں کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا،وقوعہ چک نمبر 655/6 گ ب میں پیش آیا،آن لا ئن کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بچیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 655/6 کے رہائشی مقبول کا اپنے چھوٹے بھائی عبدالغفور کیساتھ اراضی کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا اسی رنجش پر دونوں بھائیوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر بڑے بھائی مقبول نے اینٹوں کے وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی عبدالغفور کو موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ شعیب شیخ نے نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں