کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پلان لارہے ہیں،صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افیئرز فیصل ایوب کھوکھر
بدھ 24 اپریل 2024 19:03
(جاری ہے)
عزت و احترام اور سہولیات نہ ملنے پر عالمی معیار کے کھلاڑی تیار ہونا بند ہوگئے جس سے کھیل تنزلی کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سے عالمی سطح پر کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑی تیار کرنے کیلئے پنجاب حکومت پلان لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پلان تیار کررہے ہیں جس کے تحت پنجاب لیگ منعقد کروائی جا ئے گی جس کا آغاز یونین کونسل سے ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 16کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔یونین کونسل کے لیول سے ٹرائل، سلیکشن اور سکروٹنی کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے زیر انتظام کھیلوں کی تمام سہولیات بحال کی جائیں گی۔ پانی، بجلی، گراؤنڈ، فیلڈ، آوٹ ڈور، انڈور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسامیکنزم لائیں گے جس کے تحت میرے نہ ہونے پر بھی سہولیات بحال رہیں گی۔بجلی، پانی سمیت تمام محکموں سے معاملات طے کئے جائیں گے۔ سہولیات کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ لیول کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کھیلوں کی بحالی و فروغ کیلئے کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو آفیشلی آگاہ کریں،بذات خود دیکھوں گا۔ انہوں نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حلف اٹھانے سے اب تک ادارے کے مسائل کی نشاندہی کی ہے جنہیں مرحلہ وار حل کررہے ہیں۔رمضان شریف میں ملازمین کے 6ماہ کے بقایا جات ادا کئے ہیں۔ضلع اور تحصیل کی سطح پر کھیلوں کی سہولیات کی رپورٹ طلب کی تاکہ جامع پلان مرتب کرکے فراہمی کے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے اس سے قبل فیصل آباد میں ہاکی سٹیڈیم، کرکٹ سٹیڈیم، نواز شریف سپورٹس کمپلیکس، الفتح سپورٹس کمپلیکس، ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اور دیگر کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ، ڈویژن و ضلع کے تمام سپورٹس افسران اور عملہ سے میٹنگ کی اور تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ لی۔انہوں نے بعض مقامات پر سہولیات کی فوری فراہمی اور بحالی کے احکامات جاری کئے۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زراعت میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو تے ہوئے پیداوار میں اضافے کے لئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لائی ..
ّگندم خریداری میں دانستہ تاخیر کے باعث کسان مڈل مین کے رحم و کرم پر ہے‘ ہمایوں اختر خان
واسا فیصل آباد انسداد ڈینگی ایس او پیز پر بھرپور عمل درآمد کررہاہے
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
انسداد پولیومہم کے دوران 6 روز میں پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ 55ہزار313 بچوں کو قطرے پلائے گئے
بھینس دودھ میلہ کے پوزیشن ہولڈرز مویشی پال حضرات میں تعریفی اسناد کی تقسیم
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
موسم گرماکے پیش نظر باغبان جامن کے پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دیں، زرعی ماہرین کی ہدایت
مہذب معاشرے کی بنیاد میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈاکٹر رفعت عائشہ میر
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
گندم خریداری میں دانستہ تاخیر کے باعث کسان مڈل مین کے رحم و کرم پر ہے‘ ہمایوں اختر خان
فیصل آباد، زہر خورانی سے خاتون 3 بیٹیوں اور ایک بھتیجی سمیت پراسرار طور پر ہلاک
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر