محکمہ موسمیات کی فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں 15سے 18 جون کے دوران بارشوں کی پیشنگوئی

منگل 13 جون 2023 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2023ء) محکمہ موسمیات نے فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں 15سے 18 جون کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ 15 سے 18 جون کے دوران فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت گوجر انوالہ،نارووال، سیالکوٹ، قصور، لاہور، جہلم سرگودھا، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اورچکوال میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے نیز اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں آندھی و جھڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور سٹر کچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے لہٰذاکسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں