آئندہ 15 روز چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کاامکان، کاشتکار تسلی سے چنے کی بجائی مکمل کر سکتے ہیں،محکمہ موسمیات

منگل 3 اکتوبر 2023 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2023ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران پنجاب کے چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، کاشتکار تسلی سے چنے کی بجائی مکمل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں چنے کی بجائی کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم بعض مقامات پر کاشتکار موسمی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار تھے لیکن انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ آئندہ ایام میں چنے کی کاشت کے علاقوں میں موسم سازگار رہے گا لہٰذا کاشتکار بلا خوف و خطر چنے کی کاشت کاعمل مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بہتر فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں