گلگت میں جلانے کی لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتی آ سمان پر پہنچ گئیں

سردی بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا

منگل 30 نومبر 2021 23:13

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) گلگت میں جلانے کی لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتی آ سمان پر پہنچ گئیں ۔صوبائی دارالخلافہ گلگت میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا، کاروبار زندگی ٹھپ ہو کررہ گیا ،عوام پریشان دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طویل لوڈ شیڈنگ باعث چھوٹے کارخانہ دار اور ٹیلر ماسٹر ہاتھ پر ہاتھ فضول وقت گزارنے پر مجبور ہو گئے ، بڑے سرکاری ، نجی دفاتر اور بنکوں میں کام چلانے کے لئے بڑے بڑے مہنگے تیل سے چلنے والے بڑے جنریٹرز کی تنصیب کی گئی ہے جو خزانے پر شدید بوجھ ہیں علاؤہ ازیں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں جب سردی مائنس پندرہ تک پہنچ جائے گی اس وقت لوڈ شیڈنگ شدید تر ہو جائے گی۔

دوسری طرف کسی بھی بڑے پن بجلی گھر پر حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود کام گزشتہ چھ سال کے دوران شروع ہی نہیں کیا جا سکا صرف محکمہ پاور کے اعلی آفیسرز اپنے لئے بڑے بڑے بلڈنگیں بنا رہے ہیں اور ان کی جائیدادوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں