گلگت بلتستان اسمبلی ، صحت کارڈ کی بحالی کےمطالبے پر مبنی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قراردادکی متفقہ طورپرمنظوری دی ہے جس میں وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان میں صحت سہولت کارڈکوجلدازجلدبحال کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔رکن اسمبلی کلثوم فرمان نے قرارداد ایوان میں پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ صحت کارڈ بحال ہونا ضروری ہے کسی غریب کے گھر میں کوئی ایک شخص بیمار ہوتو پورا گھرمتاثرہوتا ہے۔ صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق نے قراردادکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈکی بحالی ایک اہم مسئلہ ہے، تمام اراکین نے قراردادکی حمایت کی جس پرسپیکرنذیراحمدایڈووکیٹ نے قراردادکی متفقہ منظوری کااعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں