گوجرہ، البرکہ بنک نے آسان طر یقہ اپناتے ہو ئے کسانوں کوقر ضہ دینا شروع کر دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چھوٹے کا شتکاروں کوپا کستان کسان ویلفیئرکونسل کے چیئر مین چو ہدری عبداللطیف سہو کی تجو یز پر البرکہ بنک نے آسان طر یقہ اپناتے ہو ئے قر ضہ دینا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

کچھ دن پہلے پا کستان کسان ویلفیئر کو نسل کے چیئر مین چو ہدری عبداللطیف سہو نے البرکہ بنک کے صدر سے ملاقات میںیہ تجو یز دی تھی کہ جہاں البرکہ بنک دیگر شیڈ ولڈ بینکوں کے مقابلے میں اپنے کسٹمرز کو اعلی معیار کی بینکنگ کی تمام ممکن سہو لیات اور مختلف مدات میں قرضہ جات جاری کر رہا ہے وہیں اگرچھو ٹے کا شتکاروں اور کسانوں کو بیچ،کھاد،زرعی ادویات اور زرعی آلات وغیرہ کی خر ید کے لیے آسان شرائط پر اور آسان طریقہ اپناتے ہوئے قرضے جاری کیے جائیں تو اس سے نہ صرف بینک کی سر وسز میں اضافہ ہو گابلکہ کا شتکار اور چھوٹا کسان ملکی معاشی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہو ئے غذائی اجناس کی اچھی فصلوں کے حصول اور غذائی ضروریات پوری کرنے کا بھی باعث بن سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی سے کا شتکار اور چھو ٹے کسان اپنی زمینوں سے جہاں پیدا وار حاصل کریں گے وہیں بینک کے بز نس میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں