بلدیاتی اداروں کی بحالی چارج لینے آئے چیئرمین کو دفتر سے نکال دیا گیا

چیئرمین کا میونسپل کمیٹی کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا دفتر کا چارج دیا جائے،چیئرمین میاں اسلام

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:15

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) بلدیاتی اداروں کی بحالی چارج لینے آئے چیئرمین کو دفتر سے نکال دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گوجرہ میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی اداروں کی بحالی پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کی میونسپل کمیٹی میں آمد تحریک انصاف کے ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کے حامیوں نے چیئرمین کو زبردستی دفتر سے نکال باہر کیا چیئرمین میاں اسلام نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی ایم پی اے نے میونسپل کمیٹی میں دفتر بنا رکھا ہے پنجاب میں کسی بھی جگہ بلدیہ میں کسی وزیر یا ایم پی اے دفتر نہیں جس پر چیئرمین نے وائس چیئرمین سمیت میونسپل کمیٹی کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا دے دیا دوسری جانب ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کا کہنا ہے حکومتی نمائندہ ہوں چیئرمین صاحب ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے رابطہ کریں چیئرمین عدالت عالیہ کے نام پر زبردستی کر رہے ہیں اور اس ساری کشیدگی میں ن لیگی ایم این خالد جاوید وڑائچ ملوث ہیں۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں