تیونس و نیپالی سفیروں کا گوجرانوالہ چیمبر سے خطاب، نمائش میں رکھی مصنوعات کو سراہا

بدھ 6 دسمبر 2017 21:51

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء)تیونس کے سفیر عادل العرابی نے کہاہے کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے تیونس میں انفراسٹرکچر ،پاکستانی چاول،ٹورازم ، رئیل اسٹیٹ ودیگر کئی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع موجود ہیں ، دونوں ممالک کے کاروباری افراد سرمایہ کاری کر کے تجارت کو فروغ دیں، ،پاکستان میں موجود تیونس ایمبیسی بزنس کمیونٹی کو ویزہ سمیت دیگر معاملات میں ہر ممکن تعاون کو تیار ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین سے خطاب کے دوران کیاجس کی صدارت چیمبر کے صدر میاں عامر عزیز نے کی ، اس موقع پر سینئرنائب صدر نوشاد احمد راجپوت،نائب صدر عرفان یعقوب بٹ ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدورو چیئرمین جی بی سی خواجہ ضرارکلیم ،نعمان صلاح الدین کے علاوہ بزنس کمیونٹ کی کثیرتعداد موجود تھی،انہوںنے جی بی سی میں لگنے والی نمائش میں رکھی گئی مصنوعات کا تفصیلی دورہ کیا اور یہاں کے ہنرمندوں کے ہنر کو سراہا،اس موقع پر نیپالی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے بھی خطاب کیا اور کہا اگر پاکستانی کاروباری حضرات سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہائیڈرل پاور میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،انہوںنے کہاکہ نیپال میں پاکستانی چاول کی بھی بڑی مانگ ہے ،دونوں ممالک کے مابین معلومات اور تجارتی وفود کا تبادلہ وقت کی اشدضرورت ہے، انہوں نے بتایا کہ نیپال میں کنفیڈریشن آف نیپالی چیمبرز آف کامرس نے اسلام آباد،کراچی اور سیالکوٹ کے ساتھ ایم او یوسائن کیا ہے ،میں امید کرتی ہوں کہ گوجرانوالہ چیمبر بھی نیپالی کنفیڈریشن چیمبرز آف کامرس کے ساتھ ایم او یوسائن کر کے دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو قریب لانے میں اپنا رول اداکرے گا،انہوںنے چیمبر کیطرف سے پیش کی جانیوالی ڈاکومنٹری میں گوجرانوالہ کی مصنوعات کو خوب سراہا اور کہا کہ وہ نیپال میں تجارت کو فروغ دیں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں