پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اور شعائر اسلام کیخلاف بغض نے یورپ اور مغرب کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کر دیا: کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز

منگل 27 اکتوبر 2020 12:59

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) یورپ اور مغرب بظاہر مہذب ہونے کا لبادہ پہنے پھرتے ہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اور شعائر اسلام کیخلاف ان کے بغض نے ان کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سرپرست کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمد بلال اشرف،صدر چودھری ارشد مسعود ویرکا،ممتاز ماہر تعلیم محمد اسلام مغل اور رانا محمد صدیق نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فرانس یہ جان لے کہ امت مسلمہ کا ہر بچہ جوان بزرگ اور خواتین سب اپنے نبی کریم ﷺ کی ناموس کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنا جانتے ہیں ۔ فرانسیسی جریدے میں اہانت پر مبنی کارٹوں کی اشاعت اور پھر اس کی سرکاری سرپرستی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان فتنہ پروروں کی اتنی جرات ہوتی ہی اس لئے ہے کہ بدقسمتی سے مسلم دنیا کے اکثر حکمران اپنی دینی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہیں اگر پوری امت مسلمہ کے حکمران مکمل اتحاد و یکجہتی اور قوت کیساتھ ملکر اس مغربی و یورپی دہشت گردی کا جواب دیں تو مجال ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی رہبر انسانیت حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا سوچے بھی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں