گوجرانوالہ ،زبردستی سکول بھجوانے کی کوشش ،پانچویں جماعت کے طالبعلم کااقدام خودسوزی

پیر 13 اکتوبر 2014 23:41

گوجرانوالہ ،زبردستی سکول بھجوانے کی کوشش ،پانچویں جماعت کے طالبعلم کااقدام خودسوزی

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) زبردستی سکول بھجوانے کی کوشش ،پانچویں جماعت کے طالبعلم کااقدام خودسوزی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مصطفی آباد کے رمضان کابیٹا طلحہ جوکہ مقامی گورنمنٹ سکول میں پانچویں جماعت کاطالبعلم ہے کوسکول سے ٹیسٹ کی تیاری کاٹارگٹ دیاگیا تھا جبکہ وہ ٹیسٹ کی تیاری نہ کرپایااسی وجہ سے وہ گزشتہ روزسکول جانے سے گریزاں تھاجبکہ اس کے اہل خانہ نے اسے زبردستی سکول بھجوانے کی کوشش کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر طلحہ نے کمر ے میں بند ہوکر خودپرتیل چھڑک کرآگ لگالی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گیا تاہم انتہائی نازک حالت کے پیش نظر اسے سول ہسپتال سے لاہورریفرکردیاگیا ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں