کمشنر گوجرانوالہ ، ریجنل پولیس آفیسرکا سٹی پولیس آفیسرکے ہمراہ شہر کا دورہ ، 12ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات چیک کئے

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) 12ربیع الاول کے حوالے سے کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر)محمد آصف ، ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری اور سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا شہر بھر کا وزٹ ،سیکیورٹی انتظامات چیک کئے۔کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر)محمد آصف ، ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

منتظمین جلوس سمیت ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران، اہلکاروں اور رضاکاروں سے ملے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر)محمد آصف ، ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اورڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو مناست احکامات دیتے ہوئے الرٹ رہ کر فرائض منصبی انجام دینے کی ہدایات دیں ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے پولیس افسران کومزید تاکید کی کہ امن و امان، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو برقرار رکھنے ،مذہبی رواداری ،ہم آہنگی کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنے اور تخریب کاری و شر پسندی پر کڑی نظر رکھی جائے ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسیکو15پر فوری رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں