محکمہ خوراک کے کہنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے باردانہ کا ریکارڈ کمپیوٹر پر فیڈ کرنے کی جبری مشقت بھی سرکاری سکولوں کے آئی ٹی اُساتذہ سے لینا شروع کردی

رات گئے تک سکولوں میں رہ کر کئی کئی گھنٹے بلا معاوضہ کام کرنا پڑ رہا ہے

منگل 17 اپریل 2018 22:31

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) محکمہ خوراک کے کہنے پر اسسٹنٹ کمشنر کامونکے نے باردانہ کا ریکارڈ کمپیوٹر پر فیڈ کرنے کی جبری مشقت بھی سرکاری سکولوں کے آئی ٹی اُساتذہ سے لینا شروع کردی ۔اساتذہ کو رات گئے تک سکولوں میں رہ کر کئی کئی گھنٹے بلا معاوضہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکو مت جو پہلے ہی سرکاری سکولوں کے اُساتذہ سے مردم شماری،الیکشن ،امتحانی ڈیوٹیاں ، ڈینگی مکائو مہم ،اور دیگر غیر تدریسی کام لیتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے غریب والدین کے بچوں کی تعلیم حاصل کرنے کا عمل سارا سال ہی متاثر رہتا ہے۔جبکہ اس بار اسسٹنٹ کمشنر کامونکے کے کہنے پر محکمہ خوراک کی طرف سے کسانوں کو جاری ہونیوالے باردانہ کا ڈیٹا محفوظ کرنے کا عمل بھی سرکاری سکولوں کے اُساتذہ کے ذمہ لگا دیا گیا ہے۔ گذشتہ دو تین روز سے ہائی سکولوں کے آئی ٹی اُساتذہ کو طالب علموں کو پڑھانے کی بجائے رات گئے تک باردانہ کا ڈیٹا فیڈ کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بارے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر آفتاب خان ، ملک محمد الیاس ، ملک طاہر اعوان اور جنرل سیکرٹری گل زادہ صافی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیر تدریسی سرگرمیوں اور جبری مشقت سے اُساتذہ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں