جولائی کو کارکن شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدواروںکو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںگے، بیرسٹر عثمان ابراہیم

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:14

گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) حالات جیسے بھی ہوںہر مسلم لیگی کارکن اپنے اپنے حلقے میں مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدواروں کے ساتھ چٹان کی ماند کھڑے ہیں ۔25جولائی کو کارکن اپنے گھروں سے نکل کر شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدواروںکو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گئے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم،سابق ایم پی اے تو فیق احمد بٹ،سابق ایم پی اے حاجی نواز چو ہان،امیدوار پی پی57عمر مغل نے حافظ آباد روڈ پر کے دفتر میں حلقہ این اے 82کی مختلف یو سیز کے چیئرمین وائس چیئرمینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یو سی31عدیل نثار،یو سی 32عامر یونس چو ہان،یو سی35اعجاز ججی بٹ،یو سی36چو ہدری تنویر احمد،یو سی 37سیٹھ الیاس،یو سی38چو ہدری ایوب جٹ،یو سی41چو ہدری افضل مہر،یو سی 44اسلم ابراہیم انصاری،یو سی45لالہ عصمت اللہ انصاری،یو سی 46زبیر جنجوعہ یو سی47چو ہدری عظیم گجر،یو سی56انعام اللہ اپل، یو سی 58عابد بٹ ،یو سی60ایوب بٹ،رانا آفتاب ، یو سی59عباس انصاری،یو سی62شوکت بٹ،یو سی53آصف انصاری،یو سی 54امجد گجر،یو سی52حاجی محمد صدیق،یو سی71شاہد،یو سی60میاں مصدق،یو سی49چو ہدری علی حسین ڈوگر،یو سی 50رانا مقبول ،یو سی62سہیل بٹ وائس چیئرمین اکرام شانی مغل،طلت بٹ،عثمان الحق،جمیل مغل،سیٹھ محمد منشاء سمیت سینکڑوںمسلم لیگی ورکرں کارکنوں نے شرکت کی اور کہا کہ۔

(جاری ہے)

25جو لائی کو پورئے ملک سے شیر کی جیت کے نعرے بلند ہوں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن کامیاب ہو کردو بارہ اپنی حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں