گوجرانوالہ، سی پی او آفس میں ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مزاحم ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج

بدھ 16 جنوری 2019 23:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان کی ہدایت پر سی پی او آفس میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے اور کار سرکار میں مزاحم ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان نے کہا کہ دوران تفتیش انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی جا ئیں گی اورکسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں