گوجرانوالہ میںمحکمہ صحت کی3ڈسپنسریوں کو چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے،پٹی کمشنر

جمعرات 18 اپریل 2019 20:40

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے کہا ہے کہ شہرمیں قائم محکمہ صحت کی3ڈسپنسریوں کو چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے ، تزین و آرئش اور مرمت کے لیے فی کس 8لاکھ روپے کے فنڈز مختص، میونسپل ڈسپنسری کالج روڈ، جی آر ڈی راجکوٹ اور میونسپل ڈسپنسری محلہ نور باوا کو اپ گریڈ منصوبے میں شامل کر لیاگیاہے جس سے،شہریوں کو قریب دسترس میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہونگی ،ڈپٹی کمشنر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل چودھری، ڈی ایچ او ڈاکٹر صاحبزادہ فرید، ڈی ڈی ایچ او سمیت دیگر کے ہمراہ میونسپل ڈسپنسری کالج روڈ اور جی آر ڈی راجکوٹ کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے موقع پر کہا کہ ایسے مراکز صحت مکمل طور فنکشنل ہونے اور بہتر طبی کی دستیابی سے مریضوں کو (معمولی نوعیت کی اورموسمی)امراض کے علاج کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نہ آنا پڑے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کے لیے قریب دسترس میں پہلے سے قائم ہیلتھ مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد وسائل کو بہتر طور بروئے کار لانا ہے ۔ انہوں نے دورہ کے موقع پر علاج معالجے کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی دستیابی بارے استفسار کیا جس پر مریضوں کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل چودھری نے انہیں بتایا کہ تینوں ڈسپنسریز کی تزین آرائش اور مرمت کے لیے 8لاکھ روپے فی کس کا تخمیہ لگایا گیا ہے جس سے لیبر روم ، واش رومز ، عمارت کے اندرونی و بیرونی حصوں کی مرمت بھی کی جائے گی ۔

ڈسپنسریز میں حکومتی پالیسی کے مطابق 20ضرروری ادویات دستیاب اور آنے والے تمام مریضوں کو مہیا کی جارہی ہیں ، ادویات میں گلہ خراب ، کھانسی، نزلہ ، بخار اور دیگر امراض کی لازم قرار دی گئی تمام ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں