کامونکے : گو رنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر2 ایمن آباد میں سالانہ تقریب

کلاس اول سے لیکر ہشتم تک اول دوئم اور سوم پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیاں بمعہ نقد انعام اور جبکہ 6طلبہ کو غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد میں انہیں شلوار سوٹ دئیے گئے

جمعہ 19 اپریل 2019 21:24

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) گو رنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر2 ایمن آباد میں سالانہ تقریب منعقد ہو ئی جسمیں کلاس اول سے لیکر ہشتم تک اول دوئم اور سوم پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیاں بمعہ نقد انعام اور جبکہ 6طلبہ کو غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد میں انہیں شلوار سوٹ دئیے گئے ، اس موقع پر ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر قادر بخش مہمان خصوصی تھے ، تقریب کا اہتمام معروف سماجی شخصیت میاں منیر انجم کے خصوصی تعاون سے سینئر ہیڈ ماسٹر نثار احمد اعوان و دیگر جملہ سٹاف نے کیا اس موقع پر ماہر تعلیم یاسر قیوم بٹ، چیئرمین یونین کونسل خورشید خاں، سینئر ہیڈ ماسٹر دندیاں محمد یعقوب رضا، محمد ندیم کھوکھر سمیت علاقہ معزز شخصیات اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر قادر بخش نے گو رنمنٹ اسلامیہ ہا ئی سکول نمبر2کے سو فیصد رزلٹ پر سکول انتظامیہ کو مبارک باد دی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے معززین کی طرف سے مالی اور دیگرمعاونت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ جب سوسائٹی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرتی ہے تو اس علاقہ میں تیزی سے ترقی ہوتی ہے ،ڈی ای او نے طلبہ کو علم حاصل کرنے کے لیے نصابی کتب کے ساتھ دیگر غیر نصابی کتب پڑھنے پر زور دیا ، معروف سماجی شخصیت نے میاں منیر انجم نے اپنے خطاب میں گذشتہ سالوں کی نسبت مالی معاونت میں اضافہ کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ایمن آباد ٹاون کے کسی بھی طالب علم کو ضلع گو جرانوالہ میں اول یا دوئم پوزیشن لینے پر اس طالب علموں کو اسکی والدہ سمیت عمرہ کروایا جا ئے گا جبکہ ایمن آباد میں ٹاپ کرنے والے پہلے دو پوزیشن ہولڈرز کو مو ٹر سائیکلیں دی جا ئیں گی،

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں