کامونکے،صدرپولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،تین خواتین سمیت چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

منگل 21 مئی 2019 22:32

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) صدرپولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،تین خواتین سمیت چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا،بتایاگیا ہے کہ پاک ٹائون کے رہائشی ملک شبیر حسین کے پاس فحاشی کی نائکہ عشرت بی بی ساکن کھیالی ،ظہوراں بی بی ساکن چک جھمرہ ،اورساجدہ بی بی فحاشی کے لئے موجود تھے کہ اسی دوران اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر انسپکٹر عارف محمودخان کی ہدائت پر پولیس نے موقع پر ریڈکرکے چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ،پولیس کے مطابق ملزمہ ساجدہ بی بی نائکہ ہے اور وہ لوگوں سے امداد کا بہانہ کرکے ان کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں