گوجرانوالہ پولیس نے جعل سازوں اور نوسربازوں کے گروہ کے دو ارکان گرفتار کر لئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی میں اے ایس آئی چمن شہزاد و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے جعل سازوں اور نوسربازوں کے ایک گروہ کے دو اراکین کو پکڑ لیا۔ گرفتار ملزمان میں دانش ولد محمد نذیر قوم راجپوت سکنہ ڈسکہ اور شاہد محمود ولد ملک محمد خالد سکنہ نزد افشاں سینما ڈسکہ شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے دورانِ ابتدائی تفتیش 02عدد موٹر سائیکل ہنڈا125، 01عدد موٹر سائیکل CD-70، 02عدد پسٹل اور درجنوں زندہ روند برآمد کئے ہیںتفصیلات کے مطابق افسران بالا نے نوسر بازی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس پی ڈویژنز کو خصوصی احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو بھی اس بارے میں خصوصی ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز علی وسیم کی زیر قیادت، ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی اور خود پولیس ٹیم کی نگرانی کی پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتا ر کرکے اُن کے قبضہ سے مندرجہ بالا برآمدگی کو یقینی بنایا ۔مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے،سٹی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ نوسر بازروں اور جعلی سازوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مدعی مقدمہ کو پورا انصاف دیا جائے گا کیونکہ دنیا سے مٹنے والی تہذیبوں پر اگر نگاہ ڈالیں تو یہ حقیقت عیا ںہو جاتی ہے کہ ہر تباہی میں ناانصافی اور ظلم کا کردار بڑا گہرا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں