کامونکے،پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ طور پر شہر بھر میں فلیگ مارچ

منگل 24 مارچ 2020 22:50

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔گذشتہ روز پاک فوج اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر لاک ڈائون پر عملدامد کروانے کیلئے جی ٹی روڈ،لیڈی پارک روڈ،ریلوے روڈ اور سبزی منڈی روڈ پر فلیگ مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے کھانے پینے ، کریانہ کی دُکانیں اور میڈیکل سٹورز بھی زبردستی بند کروادیئے۔

اس بارے دُکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے فلیگ مارچ کے دوران اُن سے بدتمیزی کی ہے ۔اس سلسلہ میں اے ایس پی سرکل نوشیروان علی کا کہنا ہے کہ لوگ خریداری کی آڑ میں سٹرکوں پر گھوم رہے ہیں ۔اس لئے دُکانیں بند کروائی گئی ہیں ۔جبکہ تاجر حضرات سے بدتمیزی کرنے والے پولیس ملازمین کیخلاف سخت محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں