گوجرانوالہ، قوم کو ہر طرح کے تعصبات سے نجات حاصل کر کے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہوناہوگا، پیر غلام فرید

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:23

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ن لیگ رہنماء پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ پوری قوم کرونا وائرس کے خلاف یکجان ہو جائے ، مصیبت کی گھڑیوں میں سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ، میاں شہباز شریف نے واپس آکر انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ قوم کو ہر طرح کے تعصبات سے نجات حاصل کر کے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہوناہوگا ، مشکلات اور مصائب کو صرف اتحاد کی قوت سے شکست دی جا سکتی ہے ، قوم کا ہر فرد اس وباء کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سیاست بازی کی کوئی گنجائش نہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں