ہم سب کوشجر کاری کے فروغ میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینا ہوگا،سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد خلیل

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:31

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد خلیل نے کہا ہے کہ ہم سب کوشجر کاری کے فروغ میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینا ہوگا اور پودوں کی پوری ذمہ داری کے ساتھ دیکھ بھال کرنا ہوگی تاکہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلیں ایک صاف ستھرے، خوبصورت اور سرسبزماحول میں سانس لے سکیں - ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی پلانٹ فارپاکستان مہم کے سلسلہ میں بیلہ ٹھٹھہ فقیراں وزیر آباد کے لان میں بچوں کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ منور حسین‘ بچوں حافظ احمد حسن‘عبدالرافع اور بیٹی اسما نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا- -انہوں نے کہا کہ بڑوں کے ساتھ بچوں کو مل کر اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے اس شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا- انہو ں نے کہا کہ اس خصو صی مہم کے دوران مقامی پودوں اور درختوں کو ترجیح دی جائیگی تاکہ مقامی حالات اور موسم کے مطابق پودے اور درخت زیادہ آسانی سے اور بہتر طور پر پروان چڑھ سکیں -

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں