26ایکڑ پرمحیط گلشن اقبال پارک میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،ڈی جی پی ایچ اے گوجرانوالہ

منگل 14 مئی 2024 22:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) کمشنرگوجرانوالہ سیدنویدحیدرشیرازی نے گلشن اقبال پارک اورراسخ عرفانی پارک ماڈل ٹاؤن کادورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے شہریوں کوپی ایچ اے کی جانب سے پارکوں میں حالیہ دی جانیوالی معیاری اورسستی تفریحی سہولیات کاجائزہ لیااور پی ایچ اے کے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے شاہدعباس جوتہ نے ڈپٹی کمشنرسیدنویدحیدرشیرازی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے پارکوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جار ہی ہے۔

ان سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف شہریوں کوسستی تفریح میسر آئے گی بلکہ سرکاری پارکوں کی رونق میں اضافہ بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گلشن اقبال پارک26ایکڑپرمشتمل شہرکاسب سے بڑا پارک ہے یہاں پر تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔پارک کے وسط میں قائم جھیل جو عرصہ سے بند پڑی تھی اس کو فنکشنل کر دیا گیا ہے اور شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے وہاں پر کشتی رانی (بوٹنگ ) کا آغاز کر دیا ہے ،جہاں فیملیز سیروتفریح سے محضوظ ہور ہی ہے۔جبکہ جزیرہ میں لائٹنگ ٹاور بھی تنصیب کر دیا گیاہے اور پارک میں جاگنگ ٹریک بھی مکمل ہو کر کھول دیا گیا ہے جبکہ بچوں کی دلچسپی کیلئے جنگل کہانی پر مشتمل تھیم پینٹنگ بھی بنائی گئی ہے۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں