پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، مشکوک شخص اسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 22:07

گوجرانوالہ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے مشتر کہ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک شخص اسلحہ سمیت گرفتارساتھی فرار،گذشتہ شب پولیس گکھڑ کا دیگر سیکورٹی اداروں کے ہمراہ گکھڑکے نواح بینکہ چیمہ اور کینٹ ایریا کے متعدد ڈیروں اور گھروں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص بینکہ چیمہ کے رہائشی احمر رحمن گجر ولد محمد اشرف گجر کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے بارہ بور رپیٹر گن اور آٹھ عدد کارتوس برآمد کر لئے ، دوران آپریشن گرفتار ملزم احمر رحمن گجر کا ساتھی فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا،پولیس گکھڑگرفتار ملزم احمر رحمن سے مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں