تحریک انصاف کے سابق امید وار چوہدری زاہد کے گھر ڈکیتی

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:51

،گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے سابق امید وار صوبائی اسمبلی کے گھر جی ٹی روڈپر دپہر دن11بجے کے قریب دن دہاڑے ڈکیتی ۔ڈکیتی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہم ایف۔بی۔آئی کے لوگ ہیں آپ کے گھر کی تلاشی لینی ہے۔پانچ مسلح افراد گن پائنٹ پر چوہدری زاہد کو رسیوں سے باندھ کر ان کے گھر کی تلاشی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق امید وار چوہدری زاہد کے گھر جی ٹی روڈ ٹھکریاں پر ان کی کوٹھی پر سیلور رنگ کی ہونڈا کار LEE1950 میں آئے ۔

آ کر کہا کہ ہم ایف ۔بی۔آئی سے آئے ہیں آپ کے گھر کی تلاشی لینی ہے ۔گھر میں داخل ہو گئے چوہدری زاہد کو رسیوں سے باندھ کر ان کے سر پر گن رکھ دی ۔ان کی والدہ ،بیوی اور دو بچوں کو بھی کمرے میں بند کر دیا ۔الماری کی چابیاں لے کر تلاشی شروع کر دی جس میں 15000کرون جس کی مالیت تقریباًً 3لاکھ روپے تھی ،8تولے سونا ،تقریباًً 90ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔چوہدری زاہد نے 15اور تھانہ صدر کو اطلاع کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں