ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ ، مختلف حصوں کا جائزہ لیا

جمعہ 3 مئی 2024 21:50

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیااور منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے دورہ کے دوران نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں اشیاء ضروریہ پیاز، آلو، ٹماٹر کی قیمتیں معمول کے مطابق ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں