عطائیوں، جعلی،بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈپٹی کمشنر

منگل 26 مارچ 2024 15:49

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈرگ انسپکٹرز ظہیر عباس، محمد عامر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر13کیسز سماعت کیلئے پیش کیے گئے اور الزام علہیان کا موقف سننے کے بعدسنگین نوعیت کے1 کیس کو ڈرگ کورٹ ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی نوعیت کے کیسز کو وارننگ دے دی گئی۔

(جاری ہے)

وارننگ دیے گئے میڈیکل سٹورز کی بار بار چیکنگ کرنے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایاجائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل سٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں