کلینک آن وہیلز وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی اور صحت دوست منصوبہ ہے،ڈپٹی کمشنر گجرات

پیر 13 مئی 2024 21:59

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست منصوبہ “کلینک آن وہیلز” کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ، ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ضلع گجرات کے لئے کلینک آن وہیلز پروگرام کا افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلینک آن وہیلز وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی اور صحت دوست منصوبہ ہے، منصوبے سے حاملہ خواتین، ماں اور بچے کی صحت اور زچگی، الٹراساؤنڈ، بنیادی لیب ٹیسٹ اور دیگر مسائل کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، کلینک آن وہیلز علاج معالجے کی جدید سہولیات سے آراستہ ہیں، ابتدائی پور پر 5 کلینک آن وہیلز کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ کلینک آن وہیلز پروگرام میں بعد از زچگی معائنہ، خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی،ماں بچہ کا معائنہ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں ، غذائی قلت کے شکار بچوں کی سکریننگ اور علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں