پاک فوج کے زیر اہتمام جیوانی میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 3 جولائی 2022 18:10

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) کھیل انسانی زندگی کا بہت اہم حصہ ہے اور ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں بلوچستان خصوصاً ضلع گوادر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری کے پیش نظر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے نوجوان علاقے میں امن کے استحکام کے لئے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں اس رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے 18 جون سے 2 جولائی 2022 تک پاک فوج اور سول انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے فٹبال گراؤنڈ جیوانی میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مقابلہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں کٴْل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ 2 جولائی کو ٹورنامنٹ کا فائنل پسنی اور پشوکان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمیشنر گوادر اطہر عباس راجہ تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی فاتح پشوکان ٹیم کو منتظمین کی جانب سے میڈلز اور 50 ہزار روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔پاک فوج کی جانب سے ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد باہمی روابط میں بہتری اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتا ہے۔مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے اس صحت مندانہ سرگرمی کے انعقاد پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں