حافظ آباد ، سبزی و فروٹ منڈی میں دن دیہاڑے ڈاکہ،

مسلح ڈاکو تین تاجروں سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار، تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاج ، ٹریفک بلاک کردی

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:57

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) حافظ آباد کی سبزی و فروٹ منڈی میں دن دیہاڑے ڈاکہ۔ 3مسلح ڈاکو تین تاجروں سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جس کے بعد سبزی منڈی کے تاجروں نے کولوروڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجا ٹریفک بلاک کردی۔ تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکو دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سبزی منڈی آئے جہاں انھوں نے منڈی کے 3تاجروں حافظ جاویدولد محمد جمیل سے دو موبائل اور 2لاکھ نقدی، ، رانا تصور سے ایک موبائل فون اور 65ھزار نقدی جبکہ صفدر گجرسے ایک موبائل اور30ھزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

جس کے بعدشہریوں میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی۔دوسری جانب تاجروں نے منڈی میں ہڑتال کرتے ہوئے کولوروڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجا ٹریفک بلاک کردی ۔

(جاری ہے)

اس دوران تاجروں نے ڈی۔پی۔او اور پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد ضلع گذشتہ کئی ہفتے سے ڈاکوؤں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ جہاں کوئی دن ڈکیتی سے خالی نہیں جارہا۔

ڈکیتی اور راہزنی کی ان بڑھتی وارداتوں کے خلاف مساجد میں قراردادیں بھی پاس کی جاچکی ہیں جبکہ مختلف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ھڑتال اورمتعدد دینی مذھبی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاھرے بھی جاری ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس افسران ڈکیتی اور راہزنی کی ان واردواتوں کو روکنے میں مکمل ناکام دیکھائی دے رہے ہیں جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں