پنڈی بھٹیاں :11سالہ بچے کی21سالہ لڑکی سے شادی

جمعرات 21 دسمبر 2017 12:24

پنڈی بھٹیاں :11سالہ بچے کی21سالہ لڑکی سے شادی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21دسمبر2017ء) :پنڈی بھٹیاں میں جائیداد کی خاطر 11سالہ لڑکے کی 21سالہ لڑکی سے شادی کر دی گئی ۔پولیس کو اطلاع بھی کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہ کی جا سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے ،تمام اداروں کو واقعہ کا علم ہونے کے باوجود بھی کسی نے اس کم عمری کی شادی کا نوٹس نہیں لیا ۔یا د رہے کہ پاکستان میں بچوں کی کم عمری میں شادی کرنے والے والدین کے خلاف قانون ایکٹ 1929ء کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے جس میں والدین کو جیل ہونے کے ساتھ50ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں