چیئرمین سینیٹ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 20 مئی 2024 13:26

چیئرمین سینیٹ کا  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سمیت دیگر افراد کی وفات پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ ایرانی صدر کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا،ایرانی صدر کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اورعوام صدر رئیسی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں