پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ لے اڑے

نیشنل بینک کے ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد بینک گارڈ اے ٹی ایم پہنچا تومشین خالی ہوچکی تھی، مقدمہ درج

منگل 23 نومبر 2021 16:54

پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ لے اڑے
پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) پنڈی بھٹیاں میں ہیکرزنیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے58لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے۔پنڈی بھٹیاں کے پولیس حکام کے مطابق ہیکرز نے ڈیوائس کی مدد سے پانچ ہزارکے نوٹوں والی ٹرے کوہیک کیا۔

(جاری ہے)

ہیکرز کی ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم مشین خود کار طریقے سے بند ہوگئی۔نیشنل بینک کے ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد بینک گارڈ اے ٹی ایم پہنچا تومشین خالی ہوچکی تھی۔بینک مینجرکی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ بینک کے اے ٹی ایم کوسیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں