حافظ آباد میں 2 نوجوان اغوا، تشدد کی ویڈیو وائرل

ملزمان نوجوانوں کو مرغا بنا کر مرغے کی آوازیں نکلواتے رہے،مغویوں کے سر اور مونچھیں بھی مونڈہ دیں

ہفتہ 13 جون 2020 15:28

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2020ء) حافظ آباد کے علاقہ پنڈی بھٹیاں میں بااثر افراد نے اپنی گلی سے گزرنے پر دو نوجوانوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیلو بنائی اور سوشل میڈیاپر وائرل کردی۔

(جاری ہے)

پنڈی بھٹیاں میں گلی سے گزرنے پر ملزمان دو نوجوان کو اغواء کرکے اپنے گھر لے گئے، جہاں ملزمان نے دونوں نوجوانوں پرتشدد کیا ، ملزمان نوجوانوں کو مرغا بنا کر مرغے کی آوازیں نکلواتے رہے اوراس دوران انہوں نے مغویوں کے سر اور مونچھیں بھی مونڈہ دیں۔

ملزمان نے تشدد کے دوران ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ 6 ملزمان کے خلاف درج کرکے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں