کاشتکار سے گندم نہ خریدنے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے،صدر کسان اتحاد

نگراں حکومت میں پیسہ کمانے کیلئے گندم درآمد کی گئی،خالد محمود کھوکھر،پنجاب حکومت کسانوں کو 420ارب کا پیکیج دے گی ،صوبائی وزیر زراعت ،گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 13 مئی 2024 12:03

کاشتکار سے گندم نہ خریدنے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے،صدر کسان اتحاد
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مئی 2024) صدر کسان اتحاد پاکستان خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ کاشتکار سے گندم نہ خریدنے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے،نگراں حکومت میں پیسہ کمانے کیلئے گندم درآمد کی گئی،حکومت جلد از جلدگندم کی خریداری شروع کرے اور ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔پنجاب حکومت کسانوں کو 420 ارب کا پیکیج دے گی، عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم، پاکستان میں زیادہ رکھی گئی ہے،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ ہم سے گندم خریداری کا وعدہ لیا گیا جس پر گندم کاشت کی، یکم اپریل کے اسٹاکس 41 لاکھ ٹن گندم کے تھے، 35 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم درآمد کی گئی۔

اس وقت ملک میں زراعت ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے۔بدقسمتی سے پاکستان میں کسان کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔

(جاری ہے)

میری اپنی خواہش ہے کہ روٹی کی قیمت 8روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ اگلے سال گندم کاشت کے وقت اس میں 30فیصد سے زائد کمی کرے گا۔ کپاس، مکئی، گندم کی فصل میں1150 ارب کا نقصان ہوا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں یوریا کے چار پانچ ریٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کا ریٹ ایک کرائیں، زیادہ سے زیادہ 3500 کرائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیرزراعت عاشق کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی حد تک گندم مڈل مین کے پاس جاچکی ہے۔ مارکیٹ میں یوریا کا ایک ریٹ کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نگراں حکومت نے ظلم کیا، گندم درآمد کی۔ گندم پنجاب حکومت سے لی جاسکتی تھی۔پنجاب حکومت کسانوں کو 420ارب کا پیکیج دے گی ۔سید عاشق کرمانی نے کہا کہ سیکشن 144 ختم، بین الصوبائی گندم کی ترسیل ختم کی گئی، پاسکو کا کوٹا 1.2 سے بڑھا کر 1.8 ملین ٹن گندم کیا گیا ہے۔مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفرحسین خان کاکہناہے کہ حکومت یو ٹرن کیسے مار سکتی ہے ہم اسے یو ٹرن نہیں مارنے دیں گے۔ہم16مئی کووزیراعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں