پنڈی بھٹیاں،مستقبل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے بچوں کی غیر معیاری اشیاء پر پابندی لگائی جائے،شہریوں اور سماجی تنظیموں کامطالبہ

بدھ 22 جولائی 2020 17:08

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) مستقبل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے بچوں کی غیر معیاری اشیاء پر پابندی لگائی جائے غیر معیاری چپس گر گڑے پاپڑ گول گپے آئس کریم مشروبات اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء جو کہ بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں ان کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں اور سماجی تنظیموں نے کہا ہے کہ ایسی مضر صحت اشیاء اور مشروب جو کہ انتہائی مضر صحت اور ان میں فوڈ کلر کے بجائے ڈائی کلر اور مضر صحت چربی سے نکالا گیا آئل کا استعمال کر کے فروخت جاری ہے جوکہ معدے گلے اور کینسر سمیت دیگر امراض کا باعث بن رہے ہیں جس سے ملک کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے مگر کھلے عام ان اشیاء کی فروخت جاری ہے فوڈ اتھارٹی کو ان اشیاء کی فروخت بند کرانی چاہئیے اگر اس صورت حال کو بوقرار رکھا گیا ہمارا مستقبل بیماریوں کا شکار ہو جائے گا غیر معیاری اشیاء خورد نوش کا دھندہ کرنے والوں کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں