حافظ آباد میں پالتو کتے نے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، زخمی ہسپتال منتقل

ہفتہ 22 اگست 2020 15:48

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) حافظ آباد میں پالتو کتے نے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق محلہ حاجی پورہ میں پالتو کتے نے گلی میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا،کتے نے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی کردیا، زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد کتے کا مالک فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں