حافظ آباد،نوجوان نے گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

جمعرات 12 نومبر 2020 12:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء)حافظ آبا دکے محلہ بہاولپورہ میں نوجوان نے گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ زیب ولد شفاقت علی گذشتہ کئی ماہ سے بے روزگاری کی وجہ سے پریشان چلا آرہا تھا ۔گذشتہ روز اس نے زہریلی گولیاں کھالیں جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔ متوفی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں