حافظ آباد پولیس نے پکار 15 کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 3 جولائی 2021 17:25

( اسامہ ارشاد-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2021ء) حافظ آباد پولیس نے پکار 15 کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ماہ جون میں پکار15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے23605 کالز موصول ہوئیں،10248 جھوٹی کالز کے باوجودپولیس اسٹیشن اوریج ریسپانس ٹائم 7 منٹ رہا، کالرز کو چاہیے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کے ذریعے پولیس کے وقت اور وسائل کا ضیاع نہ کریں،ڈی پی او حافظ آبادمحمد معصوم ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس نے ایمر جنسی ہیلپ لائن پکار 15 کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ا عدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پکار 15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے 23605کالز موصول ہوئیں جن میں سے 10248 کالز جھوٹی نکلیں اس کے علاوہ1337 کالز پر کیسز درج کئے گئے جبکہ معلومات کے حصول کےلئے 521 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم حافظ آباد پولیس پکار 15 کے ذریعے ہزاروںجھوٹی کالز موصول ہونے کے باوجود شہریوں کی مدد کےلئے اوسطاً صرف7منٹ میں موقع پرپہنچتی رہی۔ ڈی پی او حافظ آ بادمحمد معصوم کا کہناہے کہ پکار 15 ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس کا مثبت طریقہ سے ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔جھوٹی کالز سے حقیقی ایمرجنسی والے شہریوں تک پولیس بروقت نہیں پہنچ پاتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمر جنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15 پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے اور قومی وسائل کا ضیاع ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں