پنڈی بھٹیاں، دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،نو عمر طالب علم جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

منگل 15 مارچ 2022 22:12

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2022ء) پنڈی بھٹیاں چوک سراجاں میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں نو عمر طالب علم شعیب احمد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا متوفی ٹیلر ماسٹر راشد کا اکلوتا بیٹا تھا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا یہ بات قابل ذکر ہے تنگ بازاروں میں موٹر سائیکل سواروں نے تیز رفتار سے موٹر سائیکل چلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور یہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ کا الارم ہیں کیونکہ ان کو پو چھنے والا کوئی بھی نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے بازاروں میں بھی ٹریفک پولیس تعینات کی جائے

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں