چاچا ٹی 20 کی اپنی 2 سگی بیٹیوں کے ساتھ 6 ماہ تک زیادتی کا انکشاف

بیوی شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ملزم زمان مہر نے 19 سالہ کنزہ بی بی اور22 سالہ ثنیا بی بی کو دھمکا کر اپنی حوس مٹاتارہا،اہلیہ امینہ بی بی

بدھ 6 ستمبر 2017 16:01

چاچا ٹی 20 کی اپنی 2 سگی بیٹیوں کے ساتھ 6 ماہ تک زیادتی کا انکشاف
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) چاچاٹی 20 کی اپنی 2 سگی بیٹیوں کے ساتھ 6 ماہ سے زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی پرچم زیب تن کرکے پاکستانی پرچم لہرا کر کھلاڑیوں اور شائقین کے خون کو گرمانے والے مہرزمان عرف چاچاٹی 20 نے بے غیرتی کی حد ختم کردی اور اپنی سگی بیٹیوں کنزہ بی بی بعمر 19سالہ اور ثنیا بی بی بعمر 22 سال سے ڈرا دھمکا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر 6 ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا کہ اس ظلم سے تنگ آکر بچیوں نے اپنی والدہ کو بتایا تو وہ سیدھی تھانہ پہنچ گئی جس پر پولیس نے ملزم زمان مہر عرف چاچا ٹی 20 کو حراست میں لے کر امینہ پروین زوجہ زمان مہر کی درخواست پر مقدمہ نمبر 300/17 بجرم 376(i) درج کرلیا اور کنزہ بی بی اور ثنیا بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا۔

(جاری ہے)

امینہ بی بی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تو گھر ہی اجڑ گیا ہے، وہ اپنی بیٹیوں کی تصاویر نہیں بنوانا چاہتی کل کو ان کی شادی بھی کرنا ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل رانا عبدالسلام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جارہی ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں