آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل داتا فٹ بال کلب حافظ آباد نے پنلٹی ککس پر جیت لیا

پیر 15 جنوری 2018 19:36

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل داتا فٹ بال کلب حافظ آباد نے پنلٹی ککس پر جیت لیا ۔مد مقابل اجنیانوالہ فٹ بال کلب کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابر رہاتھا ۔جس پر نپلٹی ککس پر فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری امجد پرویز چٹھہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے سپورٹس کے آرگنائزر زکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ قابل تحسین ہیں جو نوجوانوں کوکھیل کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کیلئے بھی گرائونڈز کو آباد کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں