حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم حافظ آباد میں پہلی ایم سی ایل T10کرکٹ لیگ شروع ہو گئی

ڈپٹی کمشنر نورش صباء نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 جون 2021 16:28

حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم حافظ آباد میں پہلی ایم سی ایل T10کرکٹ لیگ شروع ہو گئی
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ ارشاد) حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم حافظ آباد میں پہلی ایم سی ایل T10کرکٹ لیگ شروع ہو گئی۔ڈپٹی کمشنر نورش صباء نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ماجد حسین،ٹی ایس او ثمینہ رانی،ایم سی ایل آرگنائزر مبشر حسین،عامر چٹھہ سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد افتتاح روز اسٹیڈیم میں موجود تھی کرکٹ لیگ میں حافظ آباد،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباداور پشاور کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)


ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق حافظ آباد میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کیا جائینگے تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں اور ان میں مقابلہ بازی کا رجحان پیدا ہو انکا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں مقامی سطح پر کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے۔ضلعی انتظامیہ مقامی کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے مواقع فراہم کریگی انکا کہنا تھا کہ ایم سی ایل کرکٹ لیگ سے جہاں مقامی کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کھیلنے کا موقعہ ملا ہے تو وہیں شائقین کو بھی اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں