سبزی و فروٹ منڈی ہری پور کے آڑھتیوں کو منڈی کا صحن فوری خالی کرنے کے نوٹس

پیر 27 اپریل 2020 15:31

سبزی و فروٹ منڈی ہری پور کے آڑھتیوں کو منڈی کا صحن فوری خالی کرنے کے نوٹس
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کو منڈی کا صحن فوری خالی کرنے کے نوٹس تھما دیئے گئے، خلاف ورزی کی صورت میں 20 ہزار روپے جرمانہ کرنے سمیت گاڑیوں کی ضبطی، ڈرائیور اور آڑھتیوں کو پابند سلاسل کرنے کے پروانے جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس انتظامیہ کے افسران نے عوامی شکایات، آڑھتیوں کی جانب سے سبزی منڈی کے کئی کنال پر محیط صحن پر قبضہ، آئے روز کے جھگڑوں، منہ زور آڑھتیوں کی بدزبانی اور بدترین ٹریفک جام کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے اندرونی سبزی منڈی کے دورے اور یونین کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کے نتیجہ میں منڈی یونین نے تمام آڑھتیوں کو عمل درآمد کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

نوٹس کے مطابق بڑی مال بردار گاڑیوں کو صبح 4 بجے سے دن 12 بجے تک منڈی میں داخلے اور مال اتارنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوئی آڑھتی اپنا سازوسامان چھپرے کی حدود سے باہر رکھنے، بیچنے اور ترپال کھولنے کا مجاز نہیں ہو گا، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ عوامی حلقوں میں مقامی انتظامیہ اور منڈی یونین کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، ہم ان اقدامات پر یکساں اور بلا امتیاز عمل درآمد کے حوالہ سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں