یونیورسٹی آف ہری پور میں واٹر ریسورز مینجمنٹ کے موضوع پر تین روزہ سیمینار شروع

روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا، اس حوالہ سے آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے مقررین کا خطاب

بدھ 16 جنوری 2019 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں واٹر ریسورز مینجمنٹ کے موضوع پر تین روزہ سیمینار شروع ہو گیا۔ وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید اور رفاع انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس الرحمن سیمینار کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں پانی کے ذرائع اور اس کے استعمال کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید اور ڈاکٹر انیس الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی ایک نعمت اور زندگی ہے، اس کے صحیح استعمال کو یقینی بنانا چاہئے اور ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے، پانی کے حوالہ سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں پانی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اگر ہم نے پانی کو ذخیرہ کرنے کی جانب توجہ نہ دے تو ہماری آنے والی نسلیں پانی کی بوند بوند کو ترسیں گی، پاکستان میں پانی کا ضیاع بہت زیادہ ہے، ہم پانی کے نلکوں کو استعمال کے بعد کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس سے کئی کئی گھنٹے پانی ضائع ہوتا ہے، اگر ہمیں پانی کی اہمیت کا انداز ہو جائے اور ہمیں معلوم ہو کہ آئندہ دس سے پندرہ سالوں کے بعد پانی کی اہمیت کیا ہو گی تو ہم کے استعمال کو سوچ سمجھ کر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی دنیا میں بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کے ذخیرہ کرنے سے متعلق جلد سوچ و بچار کرنا ہو گا، پاکستان میں ڈیموں کی اہمیت خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈیم تعمیر کر کے ہم اپنے آنے والی نسلوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں، اگر ہم نے اس جانب توجہ نہ دے تو ہمارا کل انتہائی مشکلات کا شکار ہو گا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں