ہری پور،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ ہری پور نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہونے والے خزاں سمسٹر 2023 کے امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے 200 گز کے احاطے میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان امتحانی مراکز میں گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی سکول تربیلہ،گورنمنٹ ہائی سکول غازی،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور اور سینٹر جیل ہری پور شامل ہیں۔پابندی کا اطلاق 23 اپریل 2024 سے 27 جون 2024 تک ہوگا۔کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مقامی تھانہ کو ایف ائی ار درج کر کے قانونی کاروائی کرنے کا مجاز بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں