ٹریفک پولیس ہری پور کی زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی

جمعرات 2 مئی 2024 09:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ٹریفک پولیس ہری پور نے عوامی شکایت پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

انچارج ٹریفک وارڈن ہری پور الیاس فرید نے دیگر ٹریفک سٹاف کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی عوامی شکایت پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں سے زائد کرایہ لیکر مسافروں کو واپس کر دیا۔ انچارج ٹریفک وارڈن الیاس فرید کا کہنا ہے کہ ہمیں مختلف روٹس پر سواریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کئے انہوں نے کہا کہ چیکنگ آئندہ بھی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں