ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کی شعبہ تفتیش کے جملہ محرران کے ساتھ میٹنگ

بدھ 1 مئی 2024 18:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمن نے شعبہ تفتیش کے جملہ محرران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور نے جملہ محرران کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ محرر انوسٹی گیشن تھانہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور کوئی بھی ناخوش گوار وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں فوری افسران کے نوٹس میں لائیں۔

(جاری ہے)

معترضہ امثلاجات اندر دو یوم اعتراض کی تکمیل خود کر کے یا تفتیشی افسر سے کروا کر بروقت داخل عدالت کو یقینی بنائیں۔ کار سرکاری کی سرانجام دہی میں محنت اور لگن سے کام کریں، جس مقدمہ میں تفتیش مکمل ہو اندر معیاد جوڈیشل پالیسی بروقت امثلہ جات کو برائے کورٹ ان پٹ دفتر ہذا بھجوائیں۔ جوڈیشل پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمات داخل عدالت کر نے میں لاپر واہی ہرگز نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں