غازی میں چین سے آئی5 طلباء کے سکریننگ ٹیسٹ کلیئر

جمعہ 28 فروری 2020 11:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) پولیس سروسز ہسپتال نے غازی میں چین سے آئے پانچ طلباء کے سکریننگ ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیئے، طلباء رواں ماہ کے دوران چین سے واپس آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی مختلف تاریخوںکے دوران چین سے غازی کے علاقوں میں آنے والے پانچ طلباء کے سکریننگ ٹیسٹ پولیس سروسز ہسپتال پشاور نے کلیئر قرار دے دیئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہا کہ پانچوں طلباء کی آمد کی اطلاع پر ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے ان کا چیک اپ کیا جس کے دوران انہیں کلیئر قرار دیا گیا تاہم بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر غازی کی ہدایت پر چین سے آئے ہوئے طلباء کو کورونا وائرس کے حوالہ سے سکریننگ کیلئے سروسز ہسپتال پشاور بھیجا گیا جہاں پر ان میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی اور انہیں کلیئر قرار دیکر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ طلباء کے چین اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں انہیں کلیئر قرار دیا جا چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں